رسائی کے لنکس

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

Pakistan's Shahid Afridi (L) congratulates Mohammad Hafeez as he dismissed Bangladesh's Shahriar Nafees successfully during their second One Day International, ODI cricket match of the series in Dhaka December 3, 2011. REUTERS/Andrew Biraj (BANGLADESH - T

میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے یہ میچ 19 رنز سے جیت کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے شاندار 98 جب کہ کپتان محمد حفیظ نے 54 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کے واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ناصر جمشید تھے۔ انھوں نے 23 رنزز اسکور کیے۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی جارحانہ تھا۔ ابتدائی بلے باز ماساکادزا نے 41 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے یہ میچ 19 رنز سے جیت کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے 25 رنز سے جیتا تھا۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے تین، ذوالفقار بابر نے دو اور انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

احمد شہزاد کو میچ کے علاوہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG