دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ پاکستان نے زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہفتے کو ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ایک وقت کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 179 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ناصر جمشید 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد حفیظ نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
ہفتہ کو کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹنڈائی چاتارا کی جگہ تناش پنیاگارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھی اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد عرفان اور سعید اجمل کی جگہہ اسد علی اور ذوالفقار بابر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس میں بھی زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان بلے باز احمد شہزاد نے شاندار 70 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم کے لیے فتح تک رسائی کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا۔
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 23 رنز اسکور کرنے کے علاوہ تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔