رسائی کے لنکس

ایشیئن گیمز: پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارش کی وجہ سے میچ 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جس میں تھائی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 46 رنز بنا سکی۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پاکسانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی تھائی لینڈ کو 51 رنز سے شکست دینے سے ممکن ہوئی۔

بارش کی وجہ سے یہ میچ 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 46 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے نین عابدی 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ اسماویہ اقبال نے صرف چھ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیئن گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG