رسائی کے لنکس

ابو ظہبی ٹیسٹ: پہلے روز سری لنکا نے 227 رن اسکور کیے


ڈک ویلا شاٹ مارتے ہوئے
ڈک ویلا شاٹ مارتے ہوئے

سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کے کپتان چندی مل 60 جبکہ ڈک ویلا 42 رنز کے ساتھ وکٹ موجود تھے

ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا لئے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دن کے اختتام پر سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کے کپتان چندی مل 60 جبکہ ڈک ویلا 42 رنز کے ساتھ وکٹ موجود تھے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے سیشن میں اوپننگ بلے باز کشال سلوا اور کرارتنے نے 34 رنز کی شراکت قائم کی تو سلوا 12 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایک رن کے اضافے کے بعد، نئے آنے والے بلے باز لہرو تھرمانے بھی بغیر اسکور کیے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز مینڈس تھے جو صرف 10 رنز بنا سکے جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

تیسری وکٹ گنوانے کے بعد سری لنکا کے اوپننگ بلے باز کرارتنے اور کپتان دنیش چندیمل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں نے 82 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 143 تک لے گئے۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ 161 رنز پر گری اور کرارتنے 93 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

XS
SM
MD
LG