پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے روز کے اختتام پر پاکستان ٹیم 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی اننگ کا آغاز کل کرے گی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجیئے۔
1میچ کے آغاز پر پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
2پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔
3شان مسعود پیٹ کمنس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اسی مجموعے پر اظہر علی بھی جوش ہیزل وڈ کا شکار بن گئے۔
4
پاکستان کو اننگز کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 74 رنز کے اسکور تک ایک بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا لیکن صرف چار رنز کے اضافے کے ساتھ ہی اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جب کہ 100 رنز سے پہلے ہی پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔