رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں پولیس افسر کے گھر کے باہر دھماکا، آٹھ زخمی


کوئٹہ میں پولیس افسر کے گھر کے باہر دھماکا، آٹھ زخمی
کوئٹہ میں پولیس افسر کے گھر کے باہر دھماکا، آٹھ زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتہ کی صبح ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکاعلمدار روڈ پر سپیشل برانچ کے سپریٹنڈنٹ پولیس شعبان علی کے گھر کے باہر کھڑ ی ایک گاڑی میں کیا گیا۔

بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز حامد شکیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پولیس کی ایک گاڑی جب ایس پی شعبان علی کو اُن کے گھر سے دفتر لے جانے کے لیے پہنچی تو پہلے سے کھڑی ایک گاڑی میں نصب باردو میں ریموٹ کنٹرول سے یہ دھماکا کیا گیا۔

حامد شکیل نے بتایا کہ اس حملے کا ہدف شعبان علی تھے جو اس میں محفوظ رہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ دھماکا کوئٹہ سمیت صوبے میں ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا ردعمل ہے ۔

XS
SM
MD
LG