کراچی —
پاکستان کی فلمی دنیا میں ہونے جا رہا ہے اب ایک نیا اور دلچسپ تجربہ۔ فلم ہے بھارت کی اور اس کا ری میک بن رہا ہے پاکستان میں۔
اس نئے تجربے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بالی وُوڈ کی بہت سی فلمیں ایسی ہیں جو اپنی کہانی، اداکاری اور سدا بہار نغموں کی وجہ سے ہندی سینما کی تاریخ میں امر ہو چکی ہیں۔ مہیش بھٹ کی 1982ء میں بنائی گئی فلم ’ارتھ‘ کا شمار بھی ایسی ہی چند فلموں میں کیا جاتا ہے۔
شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل اور کل بھوشن کھربندا جیسے لیجنڈری اداکاروں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری اور جگجیت سنگھ کے خوبصورت گانوں کی ری میک کا پھر سے مزہ اٹھانے کا یہ فیصلہ کیا ہے لالی ووڈ کے ڈیشنگ ہیرو اور ڈائریکٹر شان شاہد نے۔
’ارتھ‘ کے پاکستانی ری میک میں ہیرو کا کردار نبھائیں گے ہمایوں سعید، جن کا کہنا ہے کہ، ’شاید آپ کو پہلی نظر میں یہ لگے کہ نئی فلم پرانی فلم کا سیکوئل ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ فلم کا اسکرپٹ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر لکھا گیا ہے‘۔
ری میک میں شبانہ اعظمی کا کردار کون ادا کرے گا؟ اس کا فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے تاہم ’ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق عمیمہ ملک وہ کردار ادا کریں گی جو آنجہانی ایکٹریس سمیتا پاٹل نے ادا کیا تھا۔
عمیمہ ملک کے مطابق وہ اپنا ہرکردار پوری محنت سے ادا کرتی ہیں اور ’ارتھ‘ کے ری میک میں بھی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گی۔
عمیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس بات کا دباؤ نہیں لے رہیں کہ سمیتا پاٹل جیسی بڑی اداکارہ نے کس انداز میں یہ رول بنھایا تھا۔ عمیمہ کا کہنا ہے کہ سمیتا جیسی بڑی فنکارہ کی برابری نہیں کی جاسکتی۔ ایسے فنکار فنّی اعتبار سے بہت بلند ہوتے ہیں۔
عمیمہ ملک اس فلم میں پہلی مرتبہ شان کی ڈائرکشن میں کام کریں گی۔
’ارتھ‘ کی کہانی انڈین ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں مہیش اور اپنے دور کی انتہائی پاپولر ایکٹریس پروین بابی کے افیئر کو سلور اسکرین کی زینت بنایا گیا تھا۔
مہیش بھٹ نے پاکستانی ری میک کے لئے دوبارہ اسکرپٹ لکھنے کا بھی یقین دلایا ہے۔
شان نے مہیش بھٹ کیمپ کی فلمی کہانیاں لکھنے والی مصنفہ شگفتہ رفیق سے رابطہ کیا تھا لیکن بات بن نہ سکی۔ اب خبریں یہ ہیں کہ شان اپنے پسندیدہ رائٹر پرویز کلیم سے ’ارتھ‘ کے ری میک کا اسکرپٹ لکھوائیں گے۔