رسائی کے لنکس

پاکستان انڈر ۔ 19 ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں


نیوزی لینڈ میں جاری انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جنوبی افرقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا بنگلہ دیش سے متوقع ہے،

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ یوں پاکستان کو یہ میچ جیتنے کیلئے 190 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم اس ہدف کے تعقب میں پاکستان کی ٹیم درمیانی اووروں میں قدرے لڑکھڑا گئی تھی لیکن بالآخر اُس نے 47.5 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر یہ ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد موسیٰ نے 29 رنز دے کر 3 اور شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی بلے باز زریاب آصف نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ یہ اُن کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان حسن خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے وینڈائل میک ویٹو 65 گیندوں پر 60 اور جیسن نیماند 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اُس کے ٹاپ آرڈر بلے باز کوئی خاص اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ یوں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50اووروں میں 9 وکٹوں پر صرف 189 رنز ہی بنا سکی۔

190 رنز کے ہدف کا تعقب کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز بھی بڑی حد تک ناکام دکھائی دئے۔ تاہم زریاب آصف نے 74 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اُن کے علاوہ سعد خان نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

XS
SM
MD
LG