رسائی کے لنکس

پاکستان: بارشوں سے 10 ہلاکتیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ تیس سال کے بعد اس موسم میں پاکستان میں اتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو رہی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخواہ اور دیگر بالائی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلسل بارشوں سے کئی علاقوں میں کچے گھروں کو نقصان پہنچا جس سے خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر محمد حنیف نے منگل کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’ان دنوں بارش تو ہوتی ہے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لیکن اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی ہے اور تیس سال کے بعد پاکستان میں اتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے یعنی یہ کہہ سکتے ہیں کہ پورے موسم کی بارش ایک ساتھ ہو گئی۔‘‘

ڈاکٹر محمد حنیف کہتے ہیں کہ یہ بارشیں ملک کے بارانی علاقوں میں زیر کاشت فصلوں کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان بارشوں سے ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا جسے آنے والے مہینوں میں بجلی پیدا کرنے اور آبپاشی کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

بارشوں اور برفباری کے اس حا لیہ سلسلے سے درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہو گیا ہے جس سے گھروں میں گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے اور بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو قدرتی گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
XS
SM
MD
LG