سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے پیر کو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹرایٹیجک تعاون کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ملاقات میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر بھی شریک تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔
وزیراعظم نواز شریف اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں علاقائی اُمور خاص طور پر افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان میں قیام کے لیے مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی ممالک کے مابین تعاون کے لیے اسلام آباد ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔
رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفصیل نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔