پاکستان کے شہر کراچی میں فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے دونوں پائلٹ اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
یہ حادثہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد تین بسوں میں آگ بھڑک اُٹھی جب کہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔
طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی کی حدود میں اس سے قبل بھی چھوٹے طیاروں کے گرنے والے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
2010ء میں ایک نجی فضائی کمپنی کا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس سے 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔