اسلام آباد —
پاکستان کے نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں عوام کو بھرپور شرکت مبارباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں نگراں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے میر ہزار کھوسو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا یہ عزم تھا کہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے بروقت انتخابات لازمی ہیں جس کے لیے نگراں حکومت الیکشن کمیشن اور دیگر حکومتی اداروں سے تعاون کے تمام آئینی اقدامات کو بروئے کار لائی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جلد ہی نئی منتخب حکومت کو آئین اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
نگراں وزیراعظم نے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا اگر عوام نے اسی عزم اور جذبے کو جاری رکھا تو ملک بہت جلد ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
انھوں نے انتخابات کے بروقت اور پرامن انعقاد پر اپنی حکومت میں شامل ارکان اور دیگر متعلقہ قومی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد رواں سال مارچ میں ختم ہوئی تھی اور 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی گزشتہ الیکشنز کی نسبت ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کافی زیادہ رہی۔