کراچی —
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم حیدر پیر کو کراچی کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
بحریہ کے پی این ایس شفا اسپتال میں لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم حیدر پانچ دنوں سے زیر علاج تھے۔
نیوی افسر کو 5 روز قبل 27 فروری کو نامعلوم افراد نے کیماڑی کے راستے پورٹ قاسم جاتے ہوئے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد شدید زخمی حالت میں اُنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
پولیس کے مطابق نیوی آفیسر عظیم حیدر کو 4 گولیاں لگی تھیں۔
پاک بحریہ کے مطابق عظیم حیدر کی تدفین کارساز کے علاقے میں واقع پاک بحریہ کے قبرستان میں کی گئی۔