رسائی کے لنکس

نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں سے قبل سکیورٹی سخت


نویں اور دسویں محرم کو بھی موبائل فون کی سہولت معطل رہے گی۔ ملک کے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں سے راستوں کی نگرانی ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں کی ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان میں نویں اور دسویں محرم کے ماتمی جلوسوں سے قبل ملک بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور بعض شہروں میں اس سلسلے میں کیے گئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جمعے کو ملک کے بعض حصوں میں موبائل فون کی سہولت جزوی طور پر متعطل رہی۔

ملک کے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں سے راستوں کی نگرانی ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں کی ذریعے کی جائے گی۔

جب کہ اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اضافی اہلکار بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔

محرم کے جلوسوں میں شامل ہونے والوں کے لیے خصوصی واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں، جن سے گزر کر ہی لوگوں کو جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

پولیس کے علاوہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے رضا کاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

نویں اور دسویں محرم کو بھی موبائل فون کی سہولت معطل رہے گی۔

ملک کے بعض دیگر علاقوں کی طرف اسلام آباد میں بھی نویں محرم کو ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

روایتی طور پر نویں محرم کے جلوس کا اہتمام اسلام آباد جب کہ یوم عاشور یعنی دسویں محرم کے دن راولپنڈی میں مرکزی جلوس نکالا جاتا ہے۔

سخت سکیورٹی کے انتظامات کے باوجود ماضی میں پاکستان میں عاشورہ کے ماتمی جلوس دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم میں پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو کربلا کے مقام پر قتل کیے جانے پر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ماتمی جلوس اور مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG