پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی امداد سے زیر تعمیر گومل زام ڈیم کے سات ملازمین اور ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے ٹانک جاتے ہوئے ان افراد کو مشتبہ شدت پسندوں نے اغوا کیا۔
اغوا ہونے والوں میں ڈیم پر کام کرنے والے انجینیئر اور تکنیکی عملے کے افراد کے علاوہ سادہ لباس میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اغوا کاروں نے حکام سے کوئی رابطہ کیا ہے۔
مغویوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔