رسائی کے لنکس

وفاقی بجٹ پیش: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، دفاع کے لیے 2122 ارب روپے مختص

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کی حتمی منظوری دی گئی۔

19:04 12.6.2024

کس شعبے کے لیے کتنی رقم مختص ہوئی؟

وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے کل اخراجات 18 ہزار 877 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1500 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ کی مد میں 2122 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

توانائی کے لیے 253 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 206 ارب روپے، آئی ٹی سیکٹر: کے لیے 79 ارب روپے، پیداواری سیکٹر بشمول زراعت کے لیے 50 ارب روپے اور ای بائیکس کے لیے چار ارب روپے روپے مختص کیے گئے ہیں۔


21:07 12.6.2024

بجٹ کہاں خرچ ہو گا؟

21:07 12.6.2024

کن شعبوں پر ٹیکس لگے گا اور کن پر رعایت ملے گی؟

19:54 12.6.2024

پاکستان کا بجٹ: حکومت مطمئن، اتحادیوں کے تحفظات

19:17 12.6.2024

بجٹ کے اہم اعداد و شمار

پاکستان کے مالی سال 2025-2024 کے بجٹ میں اقتصادی ترقی کی شرح 3.6 فی صد رکھی گئی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 12 فی صد تک رکھنے کا ہدف ہے۔

محصولات یعنی ٹیکس کلیکشن کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 38 فی صد زیادہ ہے۔ سالانہ چھ لاکھ آمدنی والے افراد پرانکم ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 775 ارب روپے جب کہ سبسڈیز کی مد میں 1363 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG