رسائی کے لنکس

پشاور: پشتو گلوکارہ گلناز قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پشاور چھاؤنی کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔

پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ایک گلوکارہ گلناز کو پولیس کے مطابق چند نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پر قتل کردیا۔

پولیس سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ پشاور چھاؤنی کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا جہاں 40 سالہ گلوکارہ اپنی بہن، بھائی اور ایک اور رشتہ دار کے ساتھ گھر میں موجود تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر صرف گلناز ہی پر ایک گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہوگئیں اور بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

گلوکارہ کے بھائی نے اس حملے کا الزام اپنی بہن کے خاوند پر لگایا ہے تاہم پولیس کے بقول اس بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

گلناز پشتو زبان کی گلوکارہ تھیں جن کے متعدد میوزک البم بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔

پشاور صوبہ خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت ہے اور کچھ عرصہ پہلے اسی طرح ایک اور گلوکارہ غزالہ جاوید کو بھی شہر کے موسیقی اور موسیقاروں کے حوالے سے کبھی مشہور رہنے والے علاقے ڈبگری میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے قتل کے الزام میں غزالہ کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG