پاکستان کی کرکٹ ٹیم پیر کو دورہ زمبابوے کے لیے روانہ ہوئی۔
اس دورے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے میں دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان کے دو کھلاڑی محمد حفیظ اور احمد شہزاد ویسٹ انڈیز میں ہی موجود ہیں جہاں سے وہ زمبابوے میں قومی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
زمبابوے سے قبل پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پوری تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں اور زمبابوے کا دورہ آسان نہیں لے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں کھلاڑی سو فیصد اچھے نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے مینجر معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ کہ دورہ زمبابوے کے دوران تمام کھلاڑی قوائد و ضوابط کی پابندی کریں گے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 اگست کو جب کہ دوسرا ٹی ٹونٹی 24 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ایک روزہ میچ 27 اگست کو دوسرا 29 کو جب کہ آخری ون ڈے 31 اگست کو ہرارے میں ہو گا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہرارے میں جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 ستمبر کو بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔