رسائی کے لنکس

باجوڑ میں بم دھماکا ایک لیویز اہلکار ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق لیویز فورس کے صوبیدار سلطان بخت خار میں جب ایک اسکول کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے نصب بارودی مواد میں دھماکا کیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک دیسی ساخت کے بم دھماکے میں لیویز فورس کا اہلکار ہلاک ہو گیا۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق لیویز فورس کے صوبیدار سلطان بخت خار میں جب ایک اسکول کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے نصب بارودی مواد میں دھماکا کیا گیا۔

وہ اپنی ڈیوٹی کے لیے اسکول پہنچے تھے، صوبیدار سلطان بخت موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس دھماکے میں اسکول میں زیرتعلیم طالب علموں یا وہاں عملے میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سرکاری اسکولوں کو اسی طرح کے بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ایک روز قبل اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG