رسائی کے لنکس

جنرل ایلن کا دورہ پاکستان ملتوی


جنرل ایلن (فائل فوٹو)
جنرل ایلن (فائل فوٹو)

جنرل جان ایلن نے جمعرات کی پاکستان آمد متوقع تھی، لیکن ان کا دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جنرل جان ایلن نے جمعرات کی پاکستان آمد متوقع تھی، لیکن ان کا دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات ’عامہ آئی ایس پی آر‘ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس متوقع دورے میں جنرل ایلن پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک افغان سرحد پر تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے کیے گئے حالیہ اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG