رسائی کے لنکس

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 16-2015 جمعے کو پیش ہوگا


فائل
فائل

قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ کی جانب سے کی جانے والی بجٹ تقریر حسب روایت ٹی وی سے براہ راست نشر کی جائے گی

وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر اسحاق ڈار نئے مالی سال 2015-16 کے لئے 40 کھرب روپے سے زائد حجم کا بجٹ منظوری کی غرض سے جمعے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کی جانب سے کی جانے والی بجٹ تقریب حسب روایت ٹی وی سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

وفافی کابینہ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے قبل صبح کے اوقات میں اس بجٹ کی منظوری دے گی۔

بجٹ سے متعلق مقامی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ بجٹ میں دفاع کے لئے 772 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، جبکہ اگلے مالی سال کے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں 184 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے جارہے ہیں، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح، نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں اضافہ کئے جانے کی توقع ہے، جبکہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد، مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.1 فیصد اور برآمدات میں اضافے کا ہدف 25 ارب 50 کروڑ روپے مقرر کئے جانے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG