رسائی کے لنکس

اوباما انتظامیہ کالیبیا کے تنازعے کی قانونی حیثیت کا دفاع


اوباما انتظامیہ کالیبیا کے تنازعے کی قانونی حیثیت کا دفاع
اوباما انتظامیہ کالیبیا کے تنازعے کی قانونی حیثیت کا دفاع

یہ کارروائی کرنے کے احکامات صادر کرکے صدر براک اوباما نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا: وائٹ ہاؤس

لیبیا کے تنازعے کے حوالے سے اوباما انتظامیہ نے اپنے اقدامات کی قانونی حیثیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی کرنے کے احکامات صادر کرکے صدر براک اوباما نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا ۔

بدھ کے دِن امریکی کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ لیبیا میں کی گئی امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کےاجازت نامے کی اِس لیے ضرورت نہیں کیونکہ اِس وقت امریکی افواج ایک معاون کردار ادا کر رہی ہیں۔

انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ مسٹر اوباما جنگی اختیارات سے متعلق 1973ء کے ایکٹ کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں جِس کی رو سے امریکی افواج کے لیے 90دِنوں کے اندر فوجی کارروائیاں مکمل کرکے واپس آنا ہے، جِس کے لیے کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔

ریاستِ اوہائیو سےری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ، جان بینر نے منگل کے روزانتباہ کیا کہ اگر آئندہ اتوار تک لیبیا سے متعلق کارروائی ختم نہیں ہوتی، جوکہ اُس کی 90 دِن کی مقررہ حد ہے، تومسٹر اوباما کو تفویض جنگی اختیارات کے ایکٹ کےمطابق اختیارات کی خلاف ورزی ہوگی یا پھر اُنھیں مشن کو جاری رکھنے کے لیے کانگریس سےمنظوری طلب کرکےاختیارحاصل کرنا ہوگا۔

مسٹر اوباما نےلیبیا میں فوجی کارروائی کے اپنے فیصلےسےمتعلق مارچ میں کانگریس کو آگاہ کیا، تاہم اُنھوں نے کانگریس کی منظوری طلب نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG