رسائی کے لنکس

فیس بک: صدر نے آن لائن فورم میں لوگوں کے سوالات کے جواب دیے


فیس بک: صدر نے آن لائن فورم میں لوگوں کے سوالات کے جواب دیے
فیس بک: صدر نے آن لائن فورم میں لوگوں کے سوالات کے جواب دیے

صدراوبامانے ریپبلیکن پارٹی کے منصوبے کو ’کوتاہ نظری ‘سے تعبیر کیا اور کہا کہ اِس میں سماجی پروگراموں کی کٹوتی کی گئی ہے

ایک عام تخمینے کے مطابق ساری دنیا میں تقریباً 60کروڑ افراد فیس بک کو استعمال کرتے ہیں، یعنی امریکہ کی کُل آبادی کو اگر دوگنہ بھی کردیا جائے تب بھی اُس سے زیادہ افراد فیس بک سے استفادہ کرتے ہیں۔

صدر اوباما نے بدھ کے روز کیلی فورنیا میں اِس کے صدر دفتر میں جاکر آن لائن فورم میں لوگوں کے سوالات کے جواب دیے۔

اِس تقریب کے میزبان مارک زکربرگ تھے۔اِس موقعے پر اکثر سوالات امریکی وفاقی خسارے کے بارے میں کیے گئے۔صدر کا کہنا تھا کہ اُن کے منصوبے کے تحت اگلے دس بارہ برسوں میں خسارے میں چار ٹرلین ڈالر کی کمی آسکتی ہے۔

فیس بک کے ملازمین میں سے ایک نے صدر سے یہ سوال کیا کہ کیا ریپبلیکن منصوبہ زیادہ جراٴت مندانہ نہیں ہے؟ صدر نے کہا کہ ریپبلیکن نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ کسی حد تک انقلابی ہے۔ ’مگر اِس کو، بالخصوص میں، جراٴتمندانہ نہیں کہوں گا۔‘

صدر نے ریپبلیکن پارٹی کے منصوبے کو کوتاہ نظری سے بھی تعبیر کیا اور کہا کہ اس میں سماجی پروگراموں کی کٹوتی کی گئی ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG