رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا آگ بجھانے کا مظاہرہ، وائٹ ہاؤس میں خصوصی بریفنگ کا اہتمام


ادھر واشنگٹن میں صدر ٹرمپ نے تمام 100 امریکی سینیٹروں کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ یہ بریفنگ امریکی وزیر دفاع جِم میٹس؛ وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن؛ نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ، ڈین کوئٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل جو ڈنفرڈ دیں گے

شمالی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق، شمالی کوریا منگل کے روز اپنی فوج کی بنیاد رکھے جانے کی 85ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک کی مشرقی بندرگاہ والے شہر، ونسان میں ’’آگ بجھانے کا ایک بڑا مظاہرہ‘‘ کیا۔

چند مبصرین کا خیال تھا کہ سالگرہ کے موقع پر یہ جوہری طاقت اپنا چھٹا نیوکلیئر یا میزائل تجربہ کرے گا۔ تاہم، شام تک دونوں میں سے کوئی تجربہ نہیں کیا گیا۔

سالگرہ ایسے وقت آئی ہےجب امریکہ کی جوہری طاقت بردار سب میرین، ’دی یو ایس ایس مشیگن‘ کی جنوبی کوریا آمد ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کی بحریہ نے کوریائی جزیرے کے مغربی آبی علاقے میں جاپان کے ہمراہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

بحری مشقیں بدھ کے روز تک جاری رہیں گی، جس روز صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تمام 100 امریکی سینیٹروں کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے، تاکہ وہ ایک ’کلاسی فائیڈ بریفنگ‘ میں شرکت کر سکیں، جس کا تعلق بنیادی طور پر شمالی کوریا سے ہے۔

یہ بریفنگ امریکی وزیر دفاع جِم میٹس؛ وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن؛ نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ، ڈین کوئٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل جو ڈنفرڈ دیں گے۔

قانون ساز اکثر و بیشتر، کانگریس کی عمارت میں صیغہٴ راز کی بریفنگ میں شرکت کرتے ہیں، لیکن شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ اُنھیں وائٹ ہاؤس بلایا جاتا ہے، اور تقریب میں پورا سینیٹ مدعو ہوتا ہے۔

اسٹیٹس کئو

وائٹ ہاؤس میں پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اور سفیروں کے ساتھ ظہرانے میں، امریکی صدر نے کہا کہ ’’شمالی کوریا کے ساتھ اسٹیٹس کئو‘‘ ناقابلِ قبول ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کے معاملے پر سکیورٹی کونسل کو مزید ٹھوس تعزیرات عائد کرنے کی تیاری کرنی چاہیئے۔

صدر نے مزید کہا کہ ’’شمالی کوریا دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، اوریہ ایسا مسئلہ ہے جسے آخر کار ہمیں حل کرنا ہوگا۔ عوام نے عشروں سے اپنی آنکھ بند کر رکھی ہے، اور اب مسئلہ حل کرنے کا وقت آگیا ہے‘‘۔

یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے جاپان، چین اور جرمنی کے سربراہان کو علیحدہ سے ٹیلی فون کیے جن میں گفتگو کا تازہ دور مکمل کیا، جس میں شمالی کوریا سے متعلق تشویش کا معاملہ زیر غور آیا۔

XS
SM
MD
LG