رسائی کے لنکس

نائیجیریا: ڈاکوؤں اور ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں 71 افراد ہلاک


نائیجریا میں ڈاکوؤں اور ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر پلاکتیں۔ 7 مئی 2018
نائیجریا میں ڈاکوؤں اور ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر پلاکتیں۔ 7 مئی 2018

نائیجیریا کے شمالی حصے میں ڈاکوؤں اور ملیشیا کے درمیان مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے یہ جھڑپیں اختتام ہفتہ شروع ہوئی تھیں اور منگل کے روز مزید نعشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ جھڑپیں ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب قزاقوں کے ریاست کادونا کے گاؤں گواسکا کی حفاظت پر مامور مقامی ملائیشیا پر حملے کیے۔

قزاقوں کے حملے مغربی افریقہ کی سب سے بڑی معیشت میں ایسے موقع پر بڑھتے ہوئے تشدد کی جانب اشارہ کرتے ہیں جب اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ریاست کادونا کے گورنر ناصر الروفائی نے پیر کے روز گواسکا کا دورہ کیا اور قزاقوں کے حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

کادونا حکومت کے ترجمان سموئیل ارووان نے کہا ہے کہ حکومت نے علاقے کے تحفظ کے لیے فوج اور ملیشیا کے نئے یونٹ قائم کر دیے ہیں۔

اختتام ہفتہ ہونے والی جھڑپیں 13 افراد کے بعد شروع ہوئی تھیں جو مویشی چرانے کی کوشش کرنے والوں اور لوگوں کے درمیان لڑائیوں میں مارے گئے تھے۔

یہ حملے نائیجیریا کو درپیش خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG