رسائی کے لنکس

غیر سرکاری تنظیموں کا حفاظتی انتظامات میں اضافے کا مطالبہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں امن وامان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں صوبہ سرحد کی غیر سرکاری تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دفاتر اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ مختلف علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیاں بغیر کسی ڈر اور خوف کے جاری رکھ سکیں۔

صوبہ سرحد کی غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ عہدیداروں نے جمعہ کے رو ز پشاور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران رواں ہفتے مانسہرہ کے علاقے اوگی میں امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ورلڈ ویژن ”World Vision“ کے دفتر پر مشتبہ شدت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے کیے گئے اس حملے میں دو خواتین سمیت تنظیم کے چھ اہلکار ہلاک اور آٹھ سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مانسہرہ میں اس حملے کے بعد علاقے اور صوبے بھر کی غیر سرکاری تنظیموں نے خدشات کااظہار کرتے ہوئے این جی او متحدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار شکیل وحید اللہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ورلڈ ویژن پر حملے کے بعد نہ صرف مانسہر ہ کی مقامی تنظیمیں بلکہ صوبے کی دوسری غیر سرکاری تنظیمیں بھی خوف و ہراس کا شکا ر ہیں۔

ایکشن کمیٹی کی ایک متحرک خاتون عہدیدار رخشندہ ناز نے بتایا کہ نامسائد حالات کے باوجو د وہ اور اُن کے ساتھی متاثرہ لوگوں کی ترقی کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG