پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جمعے کو کھیلا گیا جو نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں۔ انہوں نے پویلین میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا۔
پہلا ٹی ٹوئںٹی: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست

1
ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم میزبان ٹیم نے یہ ہدف 18 اعشاریہ 5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

2
پاکستانی ٹیم کو اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔

3
پاکستان کی جانب سے دوسرا بڑا اسکور کرنے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔

4
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے خوشدل خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔