آرٹس کونسل کراچی کی دیواروں پر ’ کراچی کی گمشدہ تاریخ‘ کا پتہ دیتی رانا محمد طاہر کی تصاویر آویزاں ہیں جو تاریخی عمارتوں کی سال ہا سال کی کہانی کہہ رہی ہیں۔ یہ تصاویر بین المذاہب ہم آہنگی کی بھی عکاس ہیں۔
تصاویر: کراچی کی تاریخی عمارتیں

9
ایمپریس مارکیٹ کے قریب واقع گرجا گھر اور اس کے بائیں جانب جدید دور کی مسجد کا مینار۔ دو مذاہب کی عکاسی اور دو صدیوں کے ملاپ کا نظارہ

10
ہندی اور انگریزی زبان میں لکھی ایک عمارت کی تختی۔ واضح ہوتا ہے کہ عمارت کا قدیم نام لیلا رام رادھا کرشن داس بلڈنگ تھا۔

11
سن انیس سو گیارہ میں تعمیر ہونے والی اور صدیوں کی کہانیاں سناتی ایک اور عمارت۔

12
ہندی زبان میں سالہا سال پہلے لکھا گیا عمارت کا نام اور ہندوئوں کی مذہبی علامت