آرٹس کونسل کراچی کی دیواروں پر ’ کراچی کی گمشدہ تاریخ‘ کا پتہ دیتی رانا محمد طاہر کی تصاویر آویزاں ہیں جو تاریخی عمارتوں کی سال ہا سال کی کہانی کہہ رہی ہیں۔ یہ تصاویر بین المذاہب ہم آہنگی کی بھی عکاس ہیں۔
تصاویر: کراچی کی تاریخی عمارتیں

13
قدیم عمارت کی وسیع و عریض گیلری اور کھڑکیاں جہاں سے ایک زندہ تاریخ آج بھی باہر جھانک رہی ہے۔ کھڑیوں کے اوپری حصے کی " بیساکھیاں " بھی نمایاں ہیں۔

14
رانا محمد طاہر جنہوں نے وقت کے ہاتھو ں شکست کھاتی عمارت کو کیمرے کے لینس میں بند کرلیا ہے۔ تاریخی ورثے کی منتقلی کے لئے آنے والے لوگ ان کے احسان مند ہوں گے۔