رسائی کے لنکس

17:19 21.10.2023

رپورٹر ڈائری؛ نواز شریف کی واپسی اور جہاز کے عملے کی پریشانی

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ہمراہ پاکستان روانگی کے لیے دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو پر پہنچا تو وہاں پہلے سے افراد بورڈنگ کے لیے موجود تھے۔

اس خصوصی پرواز کے لیے فلائی دبئی نے اپنے 10 کاؤنٹرز مختص کر رکھے تھے جہاں پر پہنچنے والے افراد ایک دوسرے سے حال احوال بھی دریافت کرتے رہے۔

بورڈنگ کارڈ لینےکے بعد مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی رہنماؤں اور صحافیوں کے ہمراہ لاؤنچ میں پہنچا تو وہاں کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔

لاؤنج میں لگے فلائٹس کے معلوماتی بورڈ سے معلوم ہوا کہ پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے اب نو بجے روانہ ہو گی۔

صحافی دوست اپنی ویڈیوز اور ٹی وی رپورٹنگ کرنے لگے اور وہاں پہنچنے والے بعض لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے رہے۔

مزید پڑھیے

20:31 21.10.2023

انتقام کی تمنا نہیں، ریاست کے ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے دل میں انتقام کی بالکل بھی تمنا نہیں۔ آج فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہمیں کس طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے۔

ہفتے کو مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ 23 برس میں سے پندرہ برس وہ یا تو ملک سے باہر رہے، جیل میں رہے یا مقدمات بھگتتے رہے۔ ان کے بقول اگر یہ 23 سال پاکستان کو دیے ہوتے تو پاکستان اس وقت جنت بن چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کو ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے جس کے لیے اس بنیادی مرض کو دور کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمسائیوں کے ساتھ لڑائی کر کے ترقی نہیں کر سکتے۔ آئین پر عمل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، اپنی قومی غیرت اور وقار کو بلند کرنا ہوگا، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، خودمختار خارجہ پالیسی بنانا ہوگی اور دنیا کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا ہوگا۔

19:58 21.10.2023

پاکستان کو واپس ترقی کی جانب لائیں گے: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک آج بربادیوں کی حدوں کو چھو رہا ہے جسے واپس ترقی کی جانب لے کر آئیں گے۔

مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1990 میں پہلی بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد جو کام شروع کیے تھے اگر ان کا سلسلہ جاری رہتا تو پاکستان میں آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا اور ملک میں غربت نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا آج حالات اتنے خراب ہیں کہ سوچنا پڑتا ہے کہ بجلی کا بل دیا جائے یا بچوں کا پیٹ بھرا جائے۔

نواز شریف نے اپنے گزشتہ ادوارِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کی تفصیلات دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں دھرنے ہو رہے تھے لیکن ہم اپنے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئِے کہا کہ آپ کو پتا ہے ناں کہ دھرنے کون کرا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں کسی سے بدلہ لینے کی کوئی تمنا نہیں ہے بلکہ وہ صرف قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

19:45 21.10.2023

'کون ہے جو ہر چند سال بعد نواز شریف کو قوم سے جدا کر دیتا ہے؟'

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج عوام سے ملنے کے بعد اپنے سارے دکھ درد بھول گیا لیکن کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جنہیں انسان بھلا نہیں سکتا لیکن انہیں ایک طرف رکھ سکتا ہے۔

چار سال کی خود ساختہ جلا وطنی سے واپسی کے بعد مینارِ پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے والد اور والدہ کو قبر میں اتار نہ سکے اور انہیں اہلیہ کی وفات کی خبر جیل میں ملی۔ ان کے بقول یہ وہ زخم ہیں جو کبھی بھریں گے نہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں جیلوں میں ڈالا گیا، ملک بدر کیا، جعلی کیسز بنائے گئے لیکن مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا کسی نے اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

نواز شریف نے سوال کیا کہ کون ہے جو ہر چند سالوں بعد نواز شریف کو اپنی قوم سے جدا کر دیتا ہے۔ ہم تو پاکستان کی تعمیر کرنے والوں میں ہیں۔ ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی۔

19:29 21.10.2023

نواز شریف نے جب قوم کی تقدیر بدلی توانہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا: شہباز شریف

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی پاکستانی قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

مینارِ پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کے بعد ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG