رسائی کے لنکس

انتقام کی تمنا نہیں، ریاست کے ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک کو ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے جس کے لیے اس بنیادی مرض کو دور کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔

17:07 21.10.2023

نواز شریف کا طیارہ لاہور پہنچ گیا

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینارِ پاکستان جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئر رہنما پہلے ہی جلسہ گاہ میں موجود ہیں جہاں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نواز شریف کی آمد کے بعد مسلم لیگ ن کے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

16:30 21.10.2023

نواز شریف کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ، کب کیا ہوا؟

16:22 21.10.2023

نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے: مریم اورنگزیب

'الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز نواز شریف کریں گے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:54 0:00

13:36 21.10.2023

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف چار برس بعد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف چارٹر طیارے کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے۔ نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

نواز شریف چند روز قبل سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے۔ نواز شریف لندن سے سعودی عرب آئے تھے جہاں اُنہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم اسلام آباد کچھ دیر قیام کے بعد لاہور روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ مینارِ پاکستان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG