رسائی کے لنکس

نیلسن منڈیلا کا آخری دیدار، لوگوں کا تانتا بندھا رہا


نیلسن منڈیلا کا جسد ِ خاکی پریٹوریا میں جمعے تک عام دیدار کے لیے رکھا جائے گا جس کے بعد انہیں اتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں کُونُو میں سپرد ِ خاک کر دیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کے جسد ِ خاکی کے دیدار کے لیے دوسرے روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ نیلسن منڈیلا کا جسد عام دیدار کے لیے پریٹوریا کی سرگاری عمارت یونین بلڈنگ میں تین روز کے لیے رکھا گیا ہے۔

نیلسن منڈیلا کا جسد ِ خاکی پریٹوریا میں بُدھ کے روز لایا گیا تھا جہاں اسے عام دیدار کے لیے رکھا گیا۔ پریٹوریا کی یونین بلڈنگ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے اس عظیم رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جوق در جوق آ رہے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کا جسد ِ خاکی پریٹوریا میں جمعے تک عام دیدار کے لیے رکھا جائے گا جس کے بعد انہیں اتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں کُونُو میں سپرد ِ خاک کر دیا جائے گا۔

بدھ کے روز جب نیلسن منڈیلا کا جسد ِ خاکی سرکاری عمارت میں لایا گیا تو اس وقت نیلسن منڈیلا کی بیوہ گراسا ماکل، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زُوما اور کئی سابق رہنما بھی ہمراہ تھے۔ آنجہانی منڈیلا کی میت کو پریٹوریا کے فوجی اسپتال سے یونین بلڈنگ منتقل کیے جانے کے دوران سڑک کے دونوں اطراف لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

پریٹوریا میں جہاں نیلسن منڈیلا کا جسدِ خاکی رکھا گیا ہے، وہی مقام ہے جہاں نیلسن منڈیلا نے نسلی امتیاز کے خلاف 27 سال جیل کاٹنے کے بعد 1994ء میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
XS
SM
MD
LG