رسائی کے لنکس

محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور 36 میچز میں 36 اعشایہ چار سات کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔ (فائل فوٹو)
محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور 36 میچز میں 36 اعشایہ چار سات کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ستائیس سالہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

محمد عامر کے بقول ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ اُن کے لیے آسان نہیں تھا لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے۔

بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے فاسٹ بالر نے جمعے کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے خواہاں ہیں۔

فاسٹ بالر محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 36 میچز میں 47ء36 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد عامر نے آخری مرتبہ جنوری 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں انہوں نے 31 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

فاسٹ بالر محمد عامر نے کم عمری میں ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ لیکن انہیں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر کرکٹ سے پانچ سال کی دوری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پانچ سال بعد دوبارہ ٹیم میں شمولیت پر بعض حلقوں کی جانب سے اُن پر شدید تنقید کی گئی لیکن انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو اپنی کارکردگی سے جواب دیا۔

محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی بالنگ اٹیک کا اہم ہتھیار تصور کیے جاتے ہیں اور انگلینڈ میں منعقدہ حالیہ کرکٹ ورلڈکپ میں بھی انہوں نے اپنا لوہا منوایا۔

XS
SM
MD
LG