رسائی کے لنکس

معین اختر کو فن کار ساتھیوں کا خراج عقیدت


معین اختر کو فن کار ساتھیوں کا خراج عقیدت
معین اختر کو فن کار ساتھیوں کا خراج عقیدت

پاکستان کے معروف فن کار معین اختر کو ہفتے کے روز کراچی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کا انتقال کا جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔ انہیں فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملے۔ان کی عمر 60 سال تھی۔

معین اختر کا انتقال ملک کے اندر اور باہر ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا سانحہ تھا۔ اپنے اس دکھ کا اظہار وہ ان کی فنی خدمات اور شخصیات کے محاسن کے ذکر سے کرتے رہے۔ وہ ایک بے مثال کامیڈین، اداکار، ٹیلی ویژن سٹار اور فن کار تھے اور ان کی فنی خدمات کو ایک عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

معین اختر کے انتقال پر زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے اپنے پیغامات میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمر بھر اپنی کامیڈی سے لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر کر ان کے دکھ کم کرتے رہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ معین اختر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ظہیر خان، قاسم جلالی ، فن کار قاضی واجد، بہروز سبز واری اور خالد حمید نے ان کے ساتھ گذرے لمحوں کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ ان کے جانے سے ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جسے شاید کبھی بھرا نہیں جاسکے گا۔۔

XS
SM
MD
LG