رسائی کے لنکس

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سولہ اکتوبر 2024 کو برسلز میں یورپی یونین - گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں۔فوٹو اے ایف پی
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سولہ اکتوبر 2024 کو برسلز میں یورپی یونین - گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں۔فوٹو اے ایف پی

مشرق وسطیٰ بدامنی کے دوران یورپی یونین اور گلف تعاون کونسل کے 6 رہنماؤں کا پہلا سربراہی اجلاس

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ سربراہی اجلاس طویل التواء"کے بعد عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا "یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔"

12:56 16.10.2024

امریکی فضائی کمپنی ’ڈیلٹا‘ کی کئی ماہ کے لیے اسرائیل کی پروازیں منسوخ

امریکہ کی ڈیلٹا ایئرلائن نے پانچ ماہ کے لیے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ سے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کی ہیں۔

ڈیلٹا ایئرلائن کے مطابق 15 اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2024 تک اس کی تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے لیے پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ڈیلٹا ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں جاری تنازعے پر سیکیورٹی اور انٹیلی جینس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

12:36 16.10.2024

عالمی ادارۂ صحت کی غزہ میں انسدادِ پولیو مہم جاری

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی بمباری کے باوجود محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں ہزاروں بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے مقرر کی گئی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

12:13 16.10.2024

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے۔

منگل کو کی گئی کارروائی سے متعلق بیان میں عسکری تنظیم کا کہنا تھا کہ فضا میں تباہ کیے گئے ڈرون میں لگی آگ زمین سے نظر آ رہی تھی جس وقت اس ڈرون کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی حدود میں ہی تھا۔

حزب اللہ کے مطابق تباہ ہونے والا اسرائیلی ڈرون ’ہرمز 450‘ تھا۔

عسکری تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈرون کی تباہی فلسطینی علاقوں سے بھی دیکھی گئی ہے۔

حزب اللہ کے دعوے پر اسرائیل کی فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

12:04 16.10.2024

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری

اسرائیل کی فوج نے جنگی جہازوں کے ذریعے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق گزشتہ چھ دن میں پہلی بار ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں ان فضائی حملوں میں اموات یا زخمیوں کی تعداد سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اسرائیل مسلسل یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں عسکری تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جو گنجان آباد ہیں۔ البتہ ان علاقوں پر لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم حزب اللہ کا کنٹرول ہے۔



مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG