رسائی کے لنکس

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سولہ اکتوبر 2024 کو برسلز میں یورپی یونین - گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں۔فوٹو اے ایف پی

مشرق وسطیٰ بدامنی کے دوران یورپی یونین اور گلف تعاون کونسل کے 6 رہنماؤں کا پہلا سربراہی اجلاس

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ سربراہی اجلاس طویل التواء"کے بعد عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا "یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔"

13:14 16.10.2024

اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہی مقام پر 11 حملے، اموات کا اندیشہ

لبنان کے جنوبی علاقے النبطیہ کے گورنر نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیل بدھ کی صبح سے 11 مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے۔

ان 11 حملوں کے حوالے سے گورنر حوایدہ ترک کا کہنا تھا کہ شدید حملوں کے سبب آگ کی ایک قطار ہے جو اس علاقے میں لگی ہے۔

گورنر نے ان حملوں میں اموات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے البتہ انہوں نے ہلاک افراد کی تعداد نہیں بتائی۔

گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں ایک کاروباری مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ حکام نے اس حملے میں ایک شخص کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

02:48 17.10.2024

فرانسیسی حکومت کی پیرس دفاعی نمائش میں اسرائیلی وفد کے اسٹال لگانے پر پابندی، اسرائیل برہم

فرانسیسی صدر میکرون۔ فوٹو اے ایف پی
فرانسیسی صدر میکرون۔ فوٹو اے ایف پی

فرانس میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے یورو نیول نامی دفاعی شو میں شرکت کرنے والے اسرائیلی وفد کو اپنا اسٹال لگانے یا سازو سامان کی نمائش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

شو کے منتظمین کے مطابق یہ اقدام فرانسیسی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہے۔ اسرائیل نے اس اقدام پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانسیسی صدر کی جانب سے ، لبنان میں حزب اللہ اور غزہ کی پٹی پر حماس کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیل کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر تنقید کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

فرانسیسی رہنما نے گزشتہ ہفتے اس پر زور دیا تھا کہ ان دونوں تنازعات کا خاتمہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے جانے والے اسلحے کی برآمدات روک دی جائیں۔

فرانسیسی حکومت نے شو کے متنظمین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس کے مطابق اسرائیلی وفد کی اس میں شرکت کی منظوری دی گئی ہے لیکن انہیں اسٹینڈ لگانے یا اپنے سازوسامان کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یورو نیول شو چار نومبر سے پیرس میں شروع ہوگا۔

00:00 17.10.2024

مشرق وسطیٰ بدامنی کے دوران یورپی یونین اور گلف تعاون کونسل کے 6 رہنماؤں کا پہلا سربراہی اجلاس

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سولہ اکتوبر 2024 کو برسلز میں یورپی یونین - گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں۔فوٹو اے ایف پی
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سولہ اکتوبر 2024 کو برسلز میں یورپی یونین - گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں۔فوٹو اے ایف پی

مشرق وسطیٰ میں پھیلی افرا تفری کے درمیان یورپی یونین اور چھ خلیجی ممالک کے رہنماؤں نے بدھ کے روز ایک سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات کی جس میں ، مشرق وسطیٰ تنازعات، یوکرین کی جنگ اور روس کے ساتھ تعلقات پر متفقہ موقف تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

27 ملکوں پر مشتمل یورپی یونین، مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری تنازعوں سے نمٹنے کے لیے ،خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ مزید قریبی طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں.

سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں، دونوں فریقوں نے کہا کہ وہ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر 35 سال قبل شروع کیے گئے مذاکرات کو بحال کریں گےجو 2008 میں معطل ہوگئے تھے۔

اس مشترکہ بیان میں دو سالہ سربراہی اجلاس کا انعقاد بھی شامل ہے، آئندہ اجلاس 2026 میں سعودی عرب میں ہوگا۔

یورپی یونین نے لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

15:28 16.10.2024

لبنان میں صوبائی دارالحکومت میں بلدیہ کے دفتر پر بمباری

لبنان کے نو میں سے ایک صوبے (گورنریٹ) النبطیہ پر کے مرکزی شہری النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے۔

قبل ازیں النبطیہ کے گورنر نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے بدھ کی صبح نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق سرحدی علاقے میں واقع النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت اور دیگر املاک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس حملے میں شہر کے میئر کی بھی موت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میئر احمد خلیل بھی بمباری کا نشانہ بنے ہیں جس کی تصدیق مختلف سیکیورٹی ذرائع بھی کر رہے ہیں۔

13:14 16.10.2024

اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہی مقام پر 11 حملے، اموات کا اندیشہ

لبنان کے جنوبی علاقے النبطیہ کے گورنر نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیل بدھ کی صبح سے 11 مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے۔

ان 11 حملوں کے حوالے سے گورنر حوایدہ ترک کا کہنا تھا کہ شدید حملوں کے سبب آگ کی ایک قطار ہے جو اس علاقے میں لگی ہے۔

گورنر نے ان حملوں میں اموات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے البتہ انہوں نے ہلاک افراد کی تعداد نہیں بتائی۔

گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں ایک کاروباری مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ حکام نے اس حملے میں ایک شخص کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG