رسائی کے لنکس

Lebanon Israel
Lebanon Israel

حزب اللہ کا اسرائیل پر"یو این امن فورسز کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش" کا الزام

ایک دن پہلے UNIFIL نے مرون الراس میں اپنی پوزیشن کے قریب اسرائیل کی کارروائیوں کو "انتہائی خطرناک" قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

12:41

اسرائیل کی ایک اور ڈویژن فوج سرحد پر تعینات

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک اور ڈویژن اہلکار لبنان کے ساتھ سرحد پر تعینات کیے ہیں۔

فوج کے مطابق 91 ڈویژن کے اہلکار لبنان میں جاری اسرائیل کے آپریشن میں شریک ہوں گے۔

یہ فوج کی تیسری ڈویژن ہے جس کو لبنان کی سرحد پر تعینات کیا گیا ہے قبل ازیں دو ڈویژن فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھی۔

11:50

غزہ سے اسرائیل پر چار راکٹ فائر

غزہ کی عسکری تنظیم حماس نے پیر کی صبح اسرائیل پر چار راکٹ داغے ہیں۔

سات اکتوبر کے حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر صبح ساڑھے چھ بجے داغے گئے راکٹوں میں سے تین اسرائیل فورسز نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

ایک برس قبل سات اکتوبر کو صبح ساڑھے چھ بجے حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے تھے۔

حماس نے پیر کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے پیر کی صبح چار میزائل اسرائیل پر داغے گئے جن میں سے تین کو تباہ کر دیا گیا جب کہ ایک میزائل ویران مقام پر گرا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان راکٹ حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں۔

11:40

نووا فیسٹیول کے مقام پر اسرائیلی جمع

ایک برس قبل سات اکتوبر کو غزہ کی سرحد کے قریب حملوں کا نشانہ بننے والے نووا میوزک فیسٹیول کے مقامی پر ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کے اہلِ خانہ جمع ہوئے۔

اس مقام پر لگ بھگ 400 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ متعدد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا تھا۔

پیر کو یہاں جمع ہونے والے اسرائیلیوں نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔ کچھ افراد نے موم بتیاں بھی روشن کی ہوئی تھیں۔

اس موقع پر فضا میں مسلسل ہیلی کاپٹرز اڑتے ہوئے نظر آ رہے تھے جن کے پروں کی آواز نیچے بھی گونج رہی تھی۔

11:35

لبنان سے انخلا کرنے والے انڈونیشیا کے شہریوں کی جکارتہ آمد

INDONESIA-BIOFUELS/
INDONESIA-BIOFUELS/

انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ لبنان سے ان کے انخلا کرنے والے 20 شہری جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔

پیر کی صبح انڈونیشیا پہنچنے والوں کے ہمراہ ایک لبنانی شہری بھی موجود تھا۔

حکام کے مطابق لبنان سے مزید انڈونیشیا کے شہریوں کا انخلا بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔

صدر جوکو ویدودو بھی واضح کرچکے ہیں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے سبب لبنان سے انڈونیشیا کے شہریوں کا انخلا حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کے بقول انہوں نے ملک کے وزیرِ خارجہ کو شہریوں کی جلد بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG