اسرائیل پر حملے کی کمانڈ کرنے والے ایرانی جنرل کے لیے فوجی اعزاز
ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے اسرائیل پر میزائل حملے کی قیادت کرنے والے پاسداران انقلاب کے ایئراسپیس کمانڈر کو فوجی اعزاز سے نوازا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ نے جنرل امیرعلی حاجی زادہ کو نشانِ فتح میڈل سے نوازا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ اعزاز اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی کامیابی پر دیا گیا ہے۔
باسٹھ سالہ حاجی زادہ 2009 سے پاسدارانِ انقلاب کے ایئرواسپیس یونٹ کے سربراہ ہے۔
اسرائیل حماس جنگ کا ایک سال؛ یرغمالوں کی رہائی اورجنگ بندی کے لیے مظاہرے
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا لبنان کی سرحد کا دورہ
اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان سے ملحقہ سرحد کا دورہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیتن یاہو نے لبنانی سرحد پر تعینات 36 ویں ڈویژن سے ملاقات کی ہے۔
نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کو جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کی تقریباً ایک ہفتہ ہوچکا ہے۔
اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، 10 زخمی
جنوبی اسرائیل کے شہر بئر السبع میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایمرجنسی سروس کے مطابق ایک فوجی نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق مقامی عرب کمیونٹی سے تھا۔
پولیس نے حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے تاہم اس کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے ہیں۔
اسرائیل میں پہلے ہی سات اکتوبر کے حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔