رسائی کے لنکس

اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے ’دباؤ‘ کم نہیں ہونے دیں گے: امریکہ

نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کی عرب قیادت پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق کے لیے ’دباو‘ کم نہیں ہونے دے گا۔

18:51 6.10.2024

اسرائیل حماس جنگ کا ایک سال؛ یرغمالوں کی رہائی اورجنگ بندی کے لیے مظاہرے

18:43 6.10.2024

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا لبنان کی سرحد کا دورہ

اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان سے ملحقہ سرحد کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیتن یاہو نے لبنانی سرحد پر تعینات 36 ویں ڈویژن سے ملاقات کی ہے۔

نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کو جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کی تقریباً ایک ہفتہ ہوچکا ہے۔

18:34 6.10.2024

اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، 10 زخمی

جنوبی اسرائیل کے شہر بئر السبع میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایمرجنسی سروس کے مطابق ایک فوجی نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق مقامی عرب کمیونٹی سے تھا۔

پولیس نے حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے تاہم اس کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے ہیں۔

اسرائیل میں پہلے ہی سات اکتوبر کے حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

18:23 6.10.2024

ایران نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو غزہ جیسا حال ہوگا: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا حال بھی غزہ جیسا ہوگا۔

انہوں ںے حالیہ حملے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ایران ہماری فضائیہ کو چھونے میں بھی ناکام رہا ہے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سمجھتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا کر ہمیں کارروائی سے روک سکتا ہے وہ غزہ اور بیروت کو دیکھ لے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG