عالمی کرکٹ کپ 2019 کا سینتس واں میچ آسٹریلیا نے 86 رنز سے جیت لیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 157رنز ہی بناسکی یوں آسٹریلیا 86 رنز سے یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کی ناکامی کی وجہ اس کے بیٹسمین اور کمزور فیلڈنگ رہی۔
آسٹریلیا کی اننگز کی شروعات مارٹن گپٹل اور نکولس نے کی تھی۔ گپٹل 20 اور نکولس 8 رنز بناکر بہرن ڈروف کا شکار بنے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ولیم سن اور راس ٹیلر بیٹنگ کرنے آئے۔
ولیم سن کو اسٹارک کو 40 رنز پر اور راس ٹیلر کو کومنز نے 30 رنز پر آؤٹ کیا۔
پانچویں وکٹ کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گری۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے اسمتھ کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ ان کی جگہ نیشام نے بیٹنگ کی ذمے داری سنبھالی۔
چھٹی وکٹ لیتھم کی گری جنہوں نے صرف 14 رنز بنائے تھے۔ انہیں اسٹارک نے آؤٹ کیا۔
نیشام لیون کے ہاتھوں 9 رنز پر کلین بولڈ ہوئے۔ سودھی کو 5 رنز پر اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ 144 کے اسکور پر اسٹارک نے فرگوسن کو صفر پر آؤٹ کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
دسویں اور آخری وکٹ سانٹنر کی گری جو 12 رنز پر ڈروف کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی اننگز :
اس سے قبل آسٹریلیا کی اننگز اوپننگ بیٹسمین ڈریوڈ وارنر اور آرون فنچ نے کی۔ دونوں نے بالترتیب 16اور 8 رنز بنائے۔
عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 88 رنز بنائے جبکہ اسمتھ نے 5،اسٹوئنیس نے 21، میکسوئل نے 1، ایلکس کیرے نے 71 اور کومنز نے 23 رنز بنائے۔
تین بلے بازصفر پرآؤٹ ہوئے جن میں مچل اسٹارک، ڈروف اور لیون شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بالر ٹرینٹ بولٹ رہے جنہوں نے 4 وکٹس لئے جبکہ فرگوسن اور نیشام نے دو، دو اور ولیم سن نے ایک وکٹ لی۔
اس میچ کے دوران ٹرینٹ بولٹر ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔
انہوں نے50 ویں اوورز میں عثمان خواجہ، مچل اسٹارک اور جیسن بہرن ڈروف کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ 2019 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔
ان سے پہلے بھارتی بولر محمد شامی نے افغانستان کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پوزیشن: آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی بھی سب سے پہلے آسٹریلیا نے ہی کیا تھا جبکہ 11 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔
آسٹریلین ٹیم
آرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنیس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنس، بیہرن ڈروف ، مچل اسٹارک اور الیون۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم
مارٹن گپٹل،ہینری نکولس، کین ولیم سن، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشام،کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سانٹنر، فرگوسن، یش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ ۔