رسائی کے لنکس

مالدیپ: حکومت مخالف مظاہرے، جھڑپیں اور گرفتاریاں


مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کے حامیوں نے ملک کے نئے صدر کو پارلیمنٹ میں اپنے افتتاحی خطاب سے روکنے کے کوشش میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بند کردیا اور پولیس سےجھڑپیں کی۔

سابق صدر کی مالدوین ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی سمت جانے والی سڑکیں بند کردیں اور عمارت کے باہر پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں کم ازکم سرکاری عہدے دار شدید زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے صدر اور اسپیکر کے لیے مختص کی جانے والی نشتیں ہٹا دیں تاکہ نئے صدر محمد وحید کو اسمبلی سے خطاب سے باز رکھا جاسکے۔

جمعرات کو امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مظاہروں اور انتشار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ جلد انتخاباب کے لیے تمام فریقوں کے درمیان گفت وشنیدکا خیر مقدم کرتا ہے۔

بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ مل جل کر اور پرامن رہ کر کام کریں اور صورت حال کو مزید پیچیدگی سے بچانے کے لیے تشدد کی جازت نہ دیں۔

مسٹر ناشید نے پچھلے مہینے کئی ہفتوں تک جاری رکھنے والے مظاہروں اور پولیس اور فوج کی حمایت کھودینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے کہاتھا کہ ان سے ایک مسلح بغاوت اسلحے کی نوک پر استعفیٰ لیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG