بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی جھیلوں پر ان دنوں جابجا کنول کے پھولوں کی جڑیں دکھائی دیتی ہیں۔ ڈل جھیل، وولر اور آنچار جھیلیں موسم سرما کے آتے ہی سنور گئی ہیں اور کسانوں کے دن کا آغاز بھی کنول کے پھول کی جڑیں چننے سے ہی ہوتا ہے جسے مقامی زبان میں 'ندرو' کہا جاتا ہے اور یہ کشمیریوں کی مرغوب غذا بھی ہے۔
'ندرو' بھارتی کشمیر کی مرغوب غذا

5
ندرو سے تیار کی جانے والی کچھ روایتی ڈشز ایسی بھی ہیں جنہیں کشمیری پنڈت برادری اپنی خاص ترکیب سے بناتی ہے۔

6
ندرو کو چھ فٹ لمبی لکڑی کی مدد سے گہرے پانی سے نکالا جاتا ہے۔ جس کے ایک سرے پرلوہے کا ہک لگا ہوتا ہے۔

7
2014 میں آنے والے سیلاب سے جہاں مویشیوں اور اراضی کو نقصان پہنچا تھا۔ وہیں ندرو کی فصل بھی تباہ ہوگئی تھی۔

8
ان جھیلوں میں مقامی کاشت کاروں کی انتھک محنت سے ندرو کی فصل بحال ہوئی۔