رسائی کے لنکس

جعفر ایکسپریس حملہ: فوج کا آپریشن مکمل کرنے اور یرغمالوں کی رہائی کا دعویٰ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

14:02 12.3.2025

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹرین کے یرغمال بنائے گئے مسافروں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد اور ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔

14:34 12.3.2025

'اگر جعفر ایکسپریس پر حملے کا خطرہ تھا تو اسے چلایا کیوں؟'

14:57 12.3.2025

اب تک 190 مسافروں کو  بازیاب، 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے: سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جعفر ایکسپریس کے 190 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کی خود کش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط برتی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق باقی شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

15:32 12.3.2025

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے: چین

چین نے پاکستان میں بلوچ عسکریت پسندوں کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کی مذمت کی ہے۔

بدھ کو وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کا مخالف ہے۔

انہوں نے کہا چین دہشت گردی کے مقابلے، اتحاد و استحکام، علاقائی امن اور عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان کی کوششں میں اس کی معاونت جاری رکھے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG