رسائی کے لنکس

جعفر ایکسپریس حملہ: فوج کا آپریشن مکمل کرنے اور یرغمالوں کی رہائی کا دعویٰ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

08:20

بازیاب مسافروں کی اہلِ خانہ سے ملاقات

07:55

214 مسافر اب بھی ہماری تحویل میں ہیں: بی ایل اے کا دعویٰ

بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ 214 مسافر اب بھی ان کی تحویل میں ہیں۔

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے یرغمال مسافروں کو "جنگی قیدی" قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ بلوچ سیاسی اسیران، جبری طور پر لاپتا افراد اور مزاحمتی کارکنان کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کریں۔

07:47

جعفر ایکسپریس حملہ: یرغمال بنائے گئے 104 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر منگل کی دوپہر ہونے والے حملے میں یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 104 افراد کو بازیاب کروالیا گیا ہے جن میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے اب تک 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں نے جعفر ایکسپریس پر مشکاف کے مقام پر حملہ کیا تھا۔ یہ گاوٴں ضلع سبی سے تقریباً 26 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور کوئٹہ سے تقریباً 140 کلومیٹر دور ہے۔

07:37

جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG