07:47
جعفر ایکسپریس حملہ: یرغمال بنائے گئے 104 مسافر بازیاب
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر منگل کی دوپہر ہونے والے حملے میں یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 104 افراد کو بازیاب کروالیا گیا ہے جن میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے اب تک 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں نے جعفر ایکسپریس پر مشکاف کے مقام پر حملہ کیا تھا۔ یہ گاوٴں ضلع سبی سے تقریباً 26 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور کوئٹہ سے تقریباً 140 کلومیٹر دور ہے۔