رسائی کے لنکس

شام کے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے محمد بشیر 28 نومبر 2024 کو ادلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو اے ایف پی
شام کے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے محمد بشیر 28 نومبر 2024 کو ادلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو اے ایف پی

براہِ راست شام: باغی گروپ کے محمد بشیر شام کے عبوری وزیراعظم مقرر

دمشق میں باغی رہنماؤں اور اسد کی حکومت کے معزول عہدیداروں کی کابینہ کے اجلاس کے بعد، محمد البشیر نے، جنہیں شام کے بیشتر علاقوں میں بہت کم جانا جاتا ہے اور جو پہلے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغرب کے ایک چھوٹے سے علاقے میں انتظامیہ چلاتے تھے، کہا ہے کہ انہیں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے چنا گیا ہے۔

15:56 9.12.2024

ایران کے شام میں باغی گروپس سے براہ راست رابطے

ایران نے شام میں بشار الاسد کی حکومت گرانے والے باغی گروپس سے براہ راست رابطہ قائم کرلیا ہے۔

پیر کو رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے یہ رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باغیوں سے روابط کا مقصد خطے کو مزید کشیدگی سے بچانا ہے۔

15:55 9.12.2024

اسرائیل اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

شام میں باغیوں نے محض 11 روز کی پیش قدمی کے بعد اتوار کو دمشق کا کنٹرول سنبھال کر مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بدل کر رکھ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے کی بڑی قوتوں کو اب نئے سرے سے صف بندی کرنی ہوگی۔

بشار الاسد نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے لگ بھگ 14 برس تک باغیوں کو آگے بڑھنے سے روک رکھا تھا۔ لیکن چند روز کے اندر ہی وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس پیش رفت کو جہاں ایران کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا تو وہیں اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی اس صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید جانیے

15:53 9.12.2024

شام کی فوج کی تباہ شدہ گاڑیاں

لبنان کی سرحد سے شام کے دارالحکومت دمشق تک راستے میں جگہ جگہ شامی فوج کی چھوڑی ہوئی گاڑیاں کھڑی ہیں۔

ان میں سے اکثر تباہ شدہ ہیں۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں نے اتوار کو دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ بشار الاسد پہلے ہی ملک سے روانہ ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق بشار الاسد نے روس میں سیاسی پناہ لی ہے۔

15:52 9.12.2024

ہیئت تحریر الشام سے پابندی ہٹانے پر غور کر رہے ہیں: سینئر برطانوی وزیر

برطانیہ کے سینئر وزیر پیٹ مکفیڈن نے کہا ہے کہ شام میں باغی اتحاد کی قیادت کرنے والے گروپ ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ہم اس پر غور ضرور کر رہے ہیں اور اس کا جزوی انحصار آئندہ آنے والے حالات پر ہوگا۔

ایچ ٹی ایس ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہی ہے اور برطانیہ میں اسے دہشت گرد گروپ قرار دے کر اس کی حمایت اور اسے تعاون کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG