03:19
1.2.2025
ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازں پر پابندی عائد
امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایک مسافر جیٹ طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد، جس میں عملے کے ارکان اور مسافروں سمیت 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے ایک عہدے دار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کتنے عرصے کے لیے ہے۔