رسائی کے لنکس

براہِ راست مستونگ میں دھماکہ: طلبہ سمیت سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ اسکول کے بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے جب کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے ہیں۔

11:34

وزیرِ اعظم کی مستونگ دھماکے کی مذمت، ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے مستونگ دھماکے کے ذمے داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ "دہشت گردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں ان کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔"

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکہ گرلز اسکول پر ہوا ہے۔ البتہ ابتدائی اطلاعات اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ سول اسپتال چوک پر ہوا ہے۔

14:44

مسافر طیارہ بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقل

پاکستان میں پہلی بار ایک مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شاہین ایئر لائن کا ناکارہ بوئنگ 737 طیارہ سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ 40 ٹن وزنی مسافر طیارے کو نجی کمپنی کے 72 ویلر ٹرالر کے ذریعے کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

13:26

دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل پیش

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ کی عدم موجودگی میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعے کو انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے غور کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

11:43

دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر جمعے کو سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ بڑھتی جارہی ہے اس لیے ہمیں ورک فرام ہوم کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے اسموگ کے پیشِ نظر اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نے دو سال قبل اسکولز جمعے اور ہفتے کے روز بند کیے تھے۔

جسٹس شاہد نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اس کے علاوہ بسوں اور بڑی گاڑیوں کے اڈوں پر آگاہی بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرین سمارٹ لاک ڈاؤن پر عدالت کا کہنا تھا کہ گرین لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر چنگچی رکشے دوسری سٹرکوں یا علاقوں سے گزریں گے تو رش دوسری سٹرکوں پر ہوگا اس کی فزبیلٹی سمجھ نہیں آئی۔

11:36

اسموگ سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

لاہور ان دنوں تواتر کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ رہا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دمے سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کو آلودہ فضا متاثر کر رہی ہے۔ اسموگ سے محفوظ رہنے کے لیے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔

اسموگ سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:49 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG