اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر جاری کارروائیوں کے لیے مزید ریزرو فوج طلب کرلی
اسرائیل کی فوج نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر جاری کارروائیوں کے لیے مزید ریزرو فوج کو طلب کرلیا ہے۔
فوج کی جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے حزب اللہ کی دہشت گرد تنظیم کے خلاف کامیابیوں اور آپریشنل اہداف کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ کارروائیاں شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کی گھر واپسی کے لیے بھی کارگر ثابت ہوں گی۔
مشکل وقت میں لبنان کی ہر ممکن مدد کریں گے: صدر ایردوان
ترکیہ کے صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مشکل وقت میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
ترک پارلیمنٹ سے خطاب میں ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن طریقے سے لبنان کی مد کریں گے۔
سلووینیا اور مونٹینگرو اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز نہ ہونے دیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی ممالک مونٹینگرو اور سلووینیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پرتگالی جہاز کو اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہ ہونے دے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اسلحہ بارود لے کر جارہا ہے۔
ایمنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسلحے کی یہ کھیپ غزہ میں جنگی جرائم کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔
بیان کے مطابق ایم وی کیتھرین نامی جہاز 21 جولائی کو ویتنام کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔ اس سے قبل 24 اگست کو نمبیا کے حکام نے اس جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت واپس لے لی تھی۔
ممکنہ طور پر یہ جہاز جمعرات تک سلووینیا اور مونٹینگرو کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو سکتا ہے۔
لبنان سے فائر کیا گیا راکٹ اسرائیل کی ایک ہائی وے پر گر کر تباہ
لبنان سے فائر کیا گیا ایک راکٹ اسرائیل کی ایک ہائی وے پر آگرا ہے۔
اسرائیل کے علاقے کفر قاسم کے قریب سے گرزنے والے ہائی وے پر راکٹ کرنے سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں۔