رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا: اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے

پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پیش آیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

11:53 29.10.2024

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین حملہ آور مارے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں رضاکاروں کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پیش آیا۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق مقامی پولیس افسر عدنان خان نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب ہیلتھ ورکرز مہم کے لیے نکلنے سے قبل اکٹھا ہو رہے تھے اور اس دوران ان کی حفاظت کے لیے پولیس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران کوئی پولیو ورکرز زخمی نہیں ہوا ہے۔

اورکزئی میں ہونے والے حملے کی ذمہ دار تحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

11:46 29.10.2024

وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دورۂ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور اسٹرٹیجک شراکت داری پر بات چیت ہو گی۔

بیان کے مطابق دورے کے دوران اقتصادی، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

09:41 29.10.2024

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے پانچ نشستوں پر 17 امیدوار مدِ مقابل

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں اور لاہور سے پانچ نشستوں پر 17 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔

صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو گا جب کہ نائب صدر پنجاب کی نشست پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور مدِ مقابل ہیں۔

اسی طرح سیکریٹری کی نشست پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین اور فنانس سیکریٹری کی نشست پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4021 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ سب سے زیادہ 1414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔ پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔

09:35 29.10.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG